پاکستان دشمن قوتیں پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبہ کو ایٹم بم سے خطرناک سمجھتے ہیں ‘اسی وجہ سی پیک کی بین الاقوامی سطح پراس کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں‘پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے ‘50کھرب کی سرمایہ کاری سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں ترقی وخوشحالی آئیگی

آزاد کشمیر کے قائمقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد خان کا عوامی اجتماع اور ضلعی افسران کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 11 نومبر 2016 14:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) آزاد کشمیر کے قائمقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد خان نے کہاہے کہ پاکستان دشمن قوتیں پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبہ کو ایٹم بم سے خطرناک سمجھتے ہیں اور اسی وجہ سی پیک کی بین الاقوامی سطح پراس کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے ۔

50کھرب کی سرمایہ کاری سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں ترقی وخوشحالی آئیگی۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی میں تحریک آزادی کشمیر ،گڈگورنس ،میرٹ کے قیام،خطہ کی تعمیروترقی اور خوشحالی کواپنی ترجیحات میں رکھا ہواہے۔حکومت نے ابھی ٹیک آف کیا ہے تمام خرابیوں اور ان کے حل کے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں ،حکومت کی رٹ کو بحال کریںگے،نظام حکومت کو قانون وقاعدے اورمروجہ اصولوں سے ہم آہنگ بنا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ۔سابقہ حکومت بلند وبانگ دعوے کرتی رہی لیکن عملاًکچھ نہ کیا۔مسلم لیگ ن کی حکومت اور انتظامی مشنری عوام کی خادم ہے ۔سرکاری افسران عوام الناس کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور عوامی خدمت خلق کے مطابق اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کریں ۔غفلت ،لاپروائی اور بدیانتی کے مرتکب ہونے والوں کاہرممکن محاسبہ ہوگا ۔

آزاد کشمیر میں سرکاری بھرتیاں این ٹی ایس اور پی ایس سی کے ذریعے کریں گے۔سرکاری ملازمتوں کوکسی بھی صورت سیاسی مفادات کے لئے استعمال نہیں کریں گے ۔کوٹلی شہر میں پانی کی لائنوں کو سیوریج کی لائنوں سے الگ کرنے کے لئے بیوٹی فیکیشن آف کوٹلی کے پراجیکٹ سے الگ کیا جائے جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اس کے لئے الگ سیکم مرتب کرئے۔وفاقی حکومت کے تعاون سے 100 بستروں پر مشتمل جدید اسپتال کے لئے 160 کنال رقبہ کی ضرورت ہے جس کے باعث شہر سے باہر بنایا جائیگا،تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میں تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یک جان ویک قلب ہوکر ایک ہی لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا،بھارت مقبوضہ کشمیر اور سیز فائرلائن پر نہتے کشمیریوں پر ظالمانہ اور عبرتناک مظالم ڈھاکر آزادی کے جذبہ کو سرد نہیں کرسکتا۔

مسلم لیگ ن کے کارکنان اور بالخصوص یوتھ اطیمنان رکھیں حکومت پانچ سالوں میں ہر شعبہ زندگی میں اصلاحات لائے گئی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہائو س میں عوامی اجتماع اور ضلعی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر مال وبحالیات سردار فاروق سکندر خان ،سابق امیدوار سمبلی راجہ محمد اقبال خان، مسلم لیگ کے مرکزی راہنما سردار طارق سکندر ایڈووکیٹ ،مسلم لیگ کے راہنمائوں راجہ محمد ایوب ،خورشید قادری ایڈووکیٹ،راجہ اظہر قبال ،جماعت اسلامی کے حبیب الرحمان آفاقی ،چوہدری نسیم ایڈووکیٹ،فیاض آرائیں ،ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید خان ،ایس ایس پی چوہدری چوہدری منیرحسین ،اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین ،چیف انجینئر برقیات راجہ اعجاز احمد خان، ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمود،سردارعبدالرئوف،ایس ای برقیات چوہدری افضل ،ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالشکور ،ایم ایس ڈاکٹر چوہدری طارق محمود، مسلم لیگی راہنمائوں ملک ظفر اقبال ،ملک شاہنواز ،احتشام ملک ،راجہ نجیب ایڈووکیٹ ،سردار اشفاق ،طارق محمود ،چوہدرہ محمود مسافر ،ارشاد عاقب ،سردار معروف طفیل ،ملک وقاص ،سردارمشہودمحمود،ویژنل صدرن لیگ یوتھ ونگ راجہ رضوان، راجہ بابرنواز،سابق چیئرمین زکواة راجہ افضل ودیگرنے شرکت کی افسران نے ایل اوسی حوالہ سے قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان اور وزیر بحالیات سردارفاروق سکندرکوبریفنگ دی بریفنگ میںبتایاگیاکہ ضلع کوٹلی میںبھارتی افواج کی فائرنگ سے 14 افراد شہید 42 زخمی، 47 مکانات تباہ ہوئے جبکہ 25جانورہلاک ہوئے ضلعی انتظامیہ نے بریفنگ میںبتایاکہ متاثرین کی نقل مکانی کی صورت میںضلع کے اندرمختلف کیمپوں میںمتاثرین کو رکھنے کاپلان مرتب کرلیاگیاہے جبکہ شہیدہونے والے افرادکوفی کس3لاکھ روپے معاوضہ اداکیاجارہاہے زخمیوںکوبھی معاوضوںکی ادائیگی کاسلسلہ شروع کر دیاگیاہے متاثرین کی بھرپوردیکھ بھال کی جارہی ہے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان نے کہاکہ متاثرین کاحکومت بھرپورخیال رکھے گی وفاقی حکومت کے ساتھ رابطہ میںہیںوزیراعظم نوازشریف لائن آف کنٹرول کی صورتحال بارے میںخاصے متفکرہیںاورانہوںنے ہدائت فرمارکھی ہے کہ متاثرین کاہرممکن خیال رکھاجائے وفاقی حکومت اس سلسلہ میںآزادحکومت کوبھرپورفنڈزفراہم کریگی قائمقام وزیراعظم نے کہاکہ بھارت جتنامرضی ظلم کرلے وہ کشمیریوںکے دلوںسے جذبہ آزادی کوختم نہیںکرسکتامقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گاہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی انہتا کر رکھی ہے ۔

اس وقت مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہی ہیسیزفائر لائن پر بھارتی فائرنگ اور سول آبادی کو نشانہ بنانے کا عمل جنگی جرائم کے ارتکاب کے ساتھ عالمی امن کو تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ہے عالمی ادارہ اور بڑی قوتیںسیزفائرلائن پربھارتی جارحیت کا نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ سرحدی پٹی پر بسنے والے غیور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جو بھارتی درندگی کے آگے سینہ سپر ہیں اور اپنے گھروں میں مورچہ زن ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ پاک ،بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کے درمیان وجہ تنازعہ ہمیشہ سے مسئلہ کشمیر رہا ہے اور اسی دیرینہ حل طلب جمہوری مسئلہ کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان 3 جنگیں ہو چکی ہیں او ر اپنے دفاعی اخراجات میں سالانہ 100 فیصد اضافہ کرنا دونوں کی مجبور ی ہے لہذا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے عمل کو یقینی بنانے پر توجہ دینے سے ڈیڈ لاک کا خاتمہ کر کے سہ فریقی بامقصد مذاکرات کا انعقاد ممکن ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے تیار ہونے والا آتش فشاں پہاڑ دنیا بھر کے امن کو تباہ کر دے گا اقوام عالم کا دوہرا معیار کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ابھی تک بھارت نے کسی بھی قومی عالمی قانون کا احترام نہیں کیا بلکہ تمام حدود و قیود کو پائوں تلے روند کر اکھنڈ بھارت اور اٹوٹ انگ کی رٹ لگاتے ہوئے مجرمانہ ذہینت کا مظاہرہ کیا ہے ۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہمیشہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو ریاستی وسائل اور حکومتی مشینری کے استعمال سے پائوں تلے مسل کر نئے قبرستان آباد کئے ۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تمام آفیسران فرض سمجھ کراپناکرداراداکریںہمارامقصدکرپٹ نظام کاخاتمہ ہے جب سسٹم اورجذبہ کے تحت آگے بڑھیںگے توویلفیئرسوسائٹی قائم ہوگی انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز عوام کے مسائل کی نشاندہی کریں ان کو حل کریں گے ورکرز کو عزت واحترام ملے گا ن لیگ کی حکومت مثالی ثابت ہو گیعوام کے مسائل حل کریں گئے انصاف کے تقاضے پورے کریں گئے دریں اثنا قائمقام وزیر اعظم سے لیگی ٹکٹ ہولڈرزچڑہوئی راجہ اقبال خان،صدرمسلم لیگ ن ضلع کوٹلی راجہ ایوب، جنرل سیکرٹری خورشیدقادری،راجہ محمد نثار ، ظفر ملک ، ایڈمنسٹریٹرسردارعقیل محمود،سردارعبدالرئوف،کوٹلی سٹی سردارمحمدزاہدخان،ممبرجنرل کونسل سردار مشہود محمود، حلقہ صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ سردارعارف ناز،راجہ ظہیرزرگر،سردارطاہرایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنماراجہ جاوید، سرہوٹہ کے سیکرٹری جنرل حاجی راجہ واصف،راجہ رب نوازخان،ڈویژنل صدرن لیگ یوتھ ونگ راجہ رضوان،راجہ بابرنواز،راجہ اظہر،راجہ سلامت،چیئرمین اعظم مغل،حلقہ صدر ن لیگ ظفراقبال،راجہ گلفرازخان،مرزابشارت جنہال،وقاص کشمیری،سابق چیئرمین زکواة راجہ افضل نے ملاقاتیں کیں اور مسائل پیش کیے۔

آزادکشمیرکے وزیربحالیات سردارفاروق سکندرنے کہاکہ لائن آف کنٹرول کی عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیںحکومت ہرممکن متاثرین کاخیال رکھے گی آج سرحدی پٹی پربسنے والے غیورعوام پاک فوج اورشہروںمیںبسنے والے آبادی کادفاعی حصارہیں متاثرین اپنے آپکوتنہامحسوس نہ کریںان کے رہنے سہنے اورکھانے پینے کابندوبست کیاجائے گابھارت اپنے مکروہ عزائم میںناکام ہوگااس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے ہمیںچھوٹے موٹے سیاسی اختلافات بھلاکر متاثرین کاخیال رکھناچاہیے کیونکہ لائن آف کنٹرول پراس وقت جنگ کی صورتحال ہے بھارت چاہتاہے کہ لائن آف کنٹرول سے شہری آبادی نقل مکانی کرے لیکن سلام پیش کرتاہوں لائن آف کنٹرول پربسنے والے شہریوںکوجو آج بھی اپنے گھروںمیںمورچہ زن ہیںکھلی کچہری میںخطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے عوامی مسائل حل کرناہماری ذمہ داری اورعوام کاحق ہے آزادکشمیرکی عوام نے میرٹ،گڈگورننس،بلاتخصیص تعمیروترقی اورآزادکشمیرمیںعوامی مسائل کے حل کے لیے ن لیگ کوووٹ دیئے ہیںآزادکشمیرکی عوام نے وزیراعظم نوازشریف کے ویژن کوووٹ دئیے ہیںانہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف ملک اورقوم کی امیدہیں عالمی دبائوکوبالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے،موٹرویز،میٹروبس اوراورنج ٹرین سروس کے منصوبے دیئے وہ پاکستان کوایشن ٹائیگربنانے کی طرف بڑھ رہے ہیںمگرجن عناصرنے خودکرپشن کی وہ نوازشریف پرکرپشن کے الزامات لگارہے ہیں نوازشریف واحدقومی لیڈرہیں آزادکشمیرمیںن لیگ کی کامیابی نوازشریف کی عوامی خدمت کے صلہ میںہوئی آزادکشمیرمیںبھی موٹرویزبنیںگی عوام کے مسائل حل ہونگے سرکاری افسران مشینری جذبہ سے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپناکرداراداکریں۔

متعلقہ عنوان :