لائن آف کنٹرول پر بھارتی جہاریت کا منہ توڑ جوا ب دیں گے ‘بھارتی فوج کی فائرنگ سے کئی خاندان اجڑ رہے ہیں ‘عالمی دنیا کی پر سرار خاموشی سے بھارت کو شہ مل رہی ہے

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ فیاض خان کا بیان

جمعہ 11 نومبر 2016 14:54

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ فیاض خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جہاریت کا منہ توڑ جوا ب دیں گے بھارتی فوج کی فائرنگ سے کئی خاندان اجڑ رہے ہیں عالمی دنیا کی پر سرار خاموشی سے بھارت کو شہ مل رہی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ۔

بھارت کنٹرول لائن پر بے گناہ شہریوں کو بلا اشتعال گولہ باری کا نشانہ بنا رہا ہے ۔نکیال سیکٹر میں بھارت نے سفاک درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے درجنوں شہریوں کو زخمی کر دیا ۔ بھارت کا یہ فعل نہ صرف قابل مذمت بلکہ ناقابل برداشت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز صحافیوں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بے جا مداخلت سے پاکستان تخریبی سرگرمیوں کا شکار ہے ریاستی عناصر عدم استحکام پیدا کرنے میں بری طرح ناکام ہونگے بھارت پاکستان ، چین راہداری کو ناکام بنانا چاہتا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم ہمت اور حوصلے قابل تحسین ہیںدکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر ان حوصلے پست نہیں کر سکتا ۔ بھارت طویل عرصہ سے کشمیریوں کو اپنے اصل نصب لعین سے ہٹانے کے درپہ ہے ۔ بھارت کنٹرول لائن فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھ کر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپانا چاہتا ہے ۔بھارتی وزیر اعظم بین الاقوامی دہشت گرد بن چکا ہے بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری کشمیری قوم پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی ۔

بھارت کو اپنا ماضی خصوصا کارگل جنگ کو نہیں بھولنا چاہیے جس میں بھارت کی چیخیں دور دور تک سنائی دے رہی تھی انھوںنے کہا کہ بھارت کامکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو کر رہ گیا ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیوں کے بعد پاکستان صف اول کا ملک بن گیا ہے پاکستان کی بہادر مسلح افواج دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔