برطانیہ اورآزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن)کیلئے راجہ زبیر اقبال کیانی صدر مسلم لیگ(ن)برطانیہ کی بے پناہ خدمات ہیں ‘کشمیر کونسل کا ٹکٹ راجہ زبیر اقبال کیانی کا حق ہے

مرکزی چیئرمین مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ برطانیہ راجہ طلعت جمیل کی بات چیت

جمعہ 11 نومبر 2016 14:54

بولٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) مرکزی چیئرمین مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ برطانیہ راجہ طلعت جمیل نے کہا ہے کہ برطانیہ اورآزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کیلئے راجہ زبیر اقبال کیانی صدر مسلم لیگ(ن)برطانیہ کی بے پناہ خدمات ہیں کشمیر کونسل کا ٹکٹ راجہ زبیر اقبال کیانی کا حق ہے لیگی کارکنان اطمیان رکھیں مسلم لیگ(ن) کی قیادت میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹ کا فیصلہ راجہ زبیر اقبال کیانی کے حق میں کرے گی راجہ زبیر اقبال کیانی صدر مسلم لیگ(ن)برطانیہ کا پارٹی کو متحد ومنظم کرنے میں اہم کردار ہے لیگی قیادت ڈرائنگ روم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ،میرٹ کی بنیاد پر کئے گئے فیصلے ہی ریاست میں میرٹ کے قیام کی بنیاد ہوں گے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فارو ق حیدر خان کی قیادت میں آزاد خطہ کے عوام کو زیادہ سہولیات کی فراہمی ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل اور بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے جدوجہدجاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ، سابقہ پی پی حکومت کی 22ارب روپے خسارے کا بجٹ ملنے اور اداروں جات کنگال ہونے کے باوجود ہر چیلنج کا ٹیم ورک کی صورت میں سامنا اور مقابلہ کریں گے 21جولائی کے انتخابات میں عوام آزادکشمیر بھر میں مسلم لیگ کے ٹکٹ یافتہ امیدواران جس بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا یہ عوام کا مسلم لیگ (ن) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی کامیاب پالیسیوں پر اظہار اعتماد کیا ہے۔

اُنہوں نے کہاکہ سٹرکوں کی حالات بہتر بنانے،گلیوں نالیوں کی تعمیر، سرکاری تعلیمی اداروں ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،سیوریج کی بحالی، ،سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنا کر عوام گڈ گورنس کے فوائد منتقل کرنے کے لیے وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں ہمہ وقت پالیسیاں نافذ اور حکومتی رٹ کو موثر بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :