مہاجرین مقیم پاکستان کی 12اسمبلی نشستوں پر بحث تحریک آزادی کشمیر پر منفی اثرات مرتب کریگی‘ پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں اور ویلی کی نمائندگی کرتے ہیں

منگلا ڈیم توسیع رابطہ کمیٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار رشید جمال کا بیا

جمعہ 11 نومبر 2016 14:54

سہنسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر منگلا ڈیم توسیع رابطہ کمیٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار رشید جمال نے کہا ہے کہ مہاجرین مقیم پاکستان کی 12اسمبلی نشستوں پر بحث تحریک آزادی کشمیر پر منفی اثرات مرتب کرئیگی پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں اور ویلی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

تحریک آزادی کشمیر اس وقت تاریخ کے نازک موڑ پر ہے ۔ گزشتہ 4ماہ سے ویلی میںجاری تحریک نے پورے ہندوستان کو ہلا کررکھ دیا ہے ۔ سیاست کیلئے سیاستدانوں کے پاس اوربہت سے ایشو ز موجود ہیں پاکستان کی محبت میںلاکھوں کشمیر ی اپنے سروں کانذرانے پیش کر کے پاکستان سے اپنی سچی محبت کااظہار کر رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ی قوم کا روحانی رشتہ ہے کشمیری پاکستان کواپنا روحانی کعبہ اپنی امیدوں کا محور و مرکز سمجھتے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر کیلئے پاکستانی مائوں کے ہزاروں بیٹے قربان ہوچکے ہیں ہمیں ان رشتوں اور قربانیوں کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینا چاہیے ۔ حضرت قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دے کر ہمارے درمیان دوریوں کو ختم کر دیا ہوا ہے ۔

عظیم جذبوں میں نفرت کا بیج بونا انسانی قدروں کو پس پشت ڈالنے کے مترادف ہے ۔ کشمیر کے بغیر پاکستان کا ایجنڈا نامکمل ہے اور پاکستان کے بغیر کشمیری اپنے آپ کو نامکمل تصور کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے ایمان کا خوبصورتترین حصہ سمجھنے والے کشمیریوں کی دل آزاری ہو رہی ہے خداراہ سیاستدان قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے سے پرہیز کریں ۔

وادی کے کشمیر ی ہر روز پاکستان کا پرچم سر پر سجا کر اپنی گردنیں کٹا رہے ہیں یہ کشمیریوںکی 84سالہ عظیم تحریک اور پاکستان کی محبت میں مائوں ، بہنوں اور بیٹیوں کی عصمتوں کی قربانی دنیا کی تاریخ میں منفرد اور انوکھا واقع ہے اس بحث کو چھیڑنے والے تحریک آزادی کشمیر سے کسی صورت میں مخلص نظر نہیں آتے ہیں کشمیر اور پاکستان کی سرحدوں پر موجود کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایسی بحثوں سے پرہیز کرنی ہو گی نفرتیں تقسیم کرنے سے کبھی کچھ حاصل نہیں ہوتا ہمیں پاکستان کے محسن قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے ارشادات کی روشنی میں کشمیر اور پاکستان کے درمیان رشتوںکی قدروں کو پروان چڑھانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :