ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت سہنسہ نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا‘ ملزم کو سزائے موت بطور قصاص اور مقتول کے ورثاء کو 4لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادائیگی کا حکم

جمعہ 11 نومبر 2016 14:54

سہنسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت سہنسہ کے اراکین فاروق محمود ایڈیشنل سیشن جج محمد رضوان ایڈیشنل ضلع قاضی نے مقدمہ قتل عنوانی سرکار بنام محمد ضمیر کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد ضمیر ولد محمد اکبر قوم جاٹ ساکن رجور تحصیل سہنسہ ضلع کوٹلی کو زیر دفعہ 302(A)APCسزئاے موت بطور قصاص اور ورثائے مقتول کو مبلغ چار لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادائیگی کا حکم سنایا ملزم کو جرم 13/20/65 AOکے تحت تین سال سزائے قید محض کا بھی مستوجب قرار دیا گیا مقدمہ ہذا چار سال تک عدالت ہذا میں زیر بحث رہا جس میں ملزم کی جانب سے سید طفیل حسین شاہ ایڈووکیٹ جبکہ مستغیث کی طرف سے چوہدری نور حسین ایڈووکیٹ و اسحاق عادل ایڈووکیٹ APPنے پیروی کی ملزم نے چار سال قبل خان محمد کو تیس بور پستول سے فائر کر کے دن دیہاڑے قتل کر دیا یہ امر قابل ذکر ہے کہ سہنسہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ کے قیام سے اب تک قتل کے کل گیارہ مقدمات ریکارڈ ہوئے جن میں سے دو کو سزائے موت اور ایک کا رازی نامہ ہوا اس وقت آٹھ قتل کے مقدمات زیر سماعت ہیں

متعلقہ عنوان :