کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، بھارت انہیں دبانہیں سکتا

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکا ہالینڈ میں کانفرنس سے خطاب

جمعہ 11 نومبر 2016 14:54

دی ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور بھارت ہرگز انہیں دبانہیں سکتا۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے ہالینڈکے دارالحکومت دی ہیگ میں -’’جموں وکشمیرکے لوگوں سے یکجہتی ‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کااہتما م راجہ زیب خان کی قیادت میں قائم -’’کشمیرپیس کونسل ہالینڈ‘‘ نے کیاتھا۔

وزیراعظم آزادکشمیراپنے دورہ یورپ کے دوسرے مرحلے پر جمعرات کو بلجیم سے ہالینڈ پہنچے تھے۔ وہ کشمیرکونسل ای یو کی دعوت پر کشمیرای یو۔ویک کی تقریبات میں شرکت کے لئے بلجیم آئے تھے۔ یورپ کے دورے کے تیسرے اورآخری مرحلے میں وہ جرمنی جائیں گے جہاں کشمیرفری آرگنائزیشن کی طرف سے تقریب میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ سینئروزیرچوہدری طارق فاروق اور ایم ایل اے راجہ جاویداقبال بھی یورپ آئے ہیں۔

ہالینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ میں کانفرنس سے کشمیرپیس کونسل کے صدر راجہ زیب خان ، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید ، پادری فادرایرک سرور، سفیرپاکستان عفت عمران گردیزی اوردیگرشخصیات نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پردانشور، سماجی وکاروباری شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔ وزیراعظم آزادکشمیرنے بتایاکہ وہ کشمیرکونسل ای یوکی دعوت پر بلجیم آئے ہیں اور گذشتہ تین چار روز کے دوران انھوں نے برسلزمیں یورپی پارلیمنٹ اور یورپی پریس کلب میںکشمیرای یو۔

ویک کے حوالے سے تقریبات سے خطاب کیاہے۔اس کے علاوہ یورپی اراکین پارلیمنٹ اور یورپی کمیشن کے عہدیداروں سے ان کی ملاقاتیں بہت مفیدرہی ہیں اور ان کے مثبت نتائج برآمدہوں گے۔انھوں نے کشمیرکونسل ای یوکے چیئرمین علی رضاسید کی یورپ میں کشمیرکیلئے کوششوں کو سراہا۔ہالینڈمیں کانفرنس کے دوران کشمیرپر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت زیادہ دیرتک کشمیریوں کی تحریک کو دبانہیں سکتا۔

انھوں نے مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کی شہادتوں اور ان کی آنکھیں ضائع ہونے کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ بھارت انتہائی ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرکے کشمیرپر تسلط جاری رکھناچاہتاہے۔کشمیرپیس کونسل ہالینڈ کے صدر راجہ زیب خان نے کہاکہ ہم یورپ میں کشمیریوں کی حمایت میں اپنی جدوجہدکو تیزترکریں گے اور اس سلسلے میں کشمیرکونسل ای یو کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔ انھوں نے مزیدکہاکہ عالمی طاقتوں کوچاہیے کہ کشمیریوں پر ظلم وستم بندکروائیںاور مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لئے کرداراداکریں۔

متعلقہ عنوان :