سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے تحت مریم نوازبینی فیشل اونرنہیں ہے

اگرمریم نوازبینی فیشل اونرنہیں تومسلم لیگ(ن)نے یہ بات میڈیا کے سامنے پہلے کہی کیوں نہیں؟سینئرصحافی شاہ زیب خانزادہ کاٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 نومبر 2016 14:48

سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے تحت مریم نوازبینی فیشل اونرنہیں ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر2016ء) :سینئرصحافی شاہ زیب خانزادہ نے مسلم لیگ(ن)کے وزراء کابھانڈاپھوڑدیا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگرسپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے دستاویزات کے تحت وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازبینی فیشل اونرنہیں ہیں تومسلم لیگ(ن)نے یہ بات میڈیا کے سامنے پہلے کہی کیوں نہیں؟انہوں نے نجی ٹی وی میں اپنے پروگرام میں بھی پانامالیکس ایشوکو اٹھایا،جس میں انہوں نے کہا کہ پانامالیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے،پچھلے 7مہینوں سے اپوزیشن جماعتیں شریف خاندان پرتنقیدکرتی رہی ہیں۔

کہ وہ پانامالیکس میں سامنے آنے والی معلومات کا جواب نہیں دے رہی ہے۔جب جب تحریک انصاف کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے تو مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں طلال چوہدری،دانیال عزیزاور محمدزبیر کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں بار بار کہا گیا کہ وزیراعظم کی بیٹی مریم نوازکی کوئی آف شورکمپنی نہیں ہے۔بلکہ مریم نوازبینی فیشل آنرہیں۔ابھی یہ واضح ہوکہ سپریم کورٹ میں یہ کہا گیاہے کہ وہ بینی فیشل آنرنہیں ہیں،مگرجودستاویزات آئے اور پاکستان میں ریلیزبھی ہوئے،ابھی بھی ویب سائٹ پرموجودہیں جس پرمریم نوازکیلئے بینی فیشل کا ٹرم لکھا ہوا ہے،اس کا ہی بارباردفاع کیاجاتارہا۔

یہی بینی فیشل لفظ کی وضاحت کی جاتی رہی کہ بھئی ہے لیکن اصل میں مقصدیہ ہے۔(ن)لیگی رہنماؤں کا کہناہے کہ مریم نوازبینی فیشل اونرہیں مگروہ نہیں ہیں کیونکہ انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا،نہ ہی ان کے کوئی شیئرزہیں۔نہ ہی کوئی ڈائریکٹرشپ ہے اور نہ کوئی فائدہ اٹھا رہی ہیں۔جبکہ مسلم لیگ(ن)کے رہنماء محمدزبیرنے اپنی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مریم نوازکے حوالے کہا کہ وہ بینی فیشل اونریاٹرسٹی ہیں تو برٹش لاء کے حساب سے یہ بینی فیشل اونرکی تشریح بھی کرلیں۔

کیوں بینی فیشل اونرہیں مگرانہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔۔۔ویڈیوبھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :