اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنایا جائے، قرارداد جماعت اسلامی آزاد کشمیر

جمعہ 11 نومبر 2016 14:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموںو کشمیر گلگت بلتستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور ہوئی جس میں لکھا گیا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنائے ، بلدیاتی انتخابات بھی چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں کروائے جائیں ، چاروں صوبوں کے ماڈلز کو سامنے رکھتے ہوئے قابل عمل ماڈل آزاد کشمیر کے لیے منتخب کیا جائے ، قرارداد میں کہا گیاہے کہ بلدیاتی نظام کو بااختیار اور باوقار بنانے کا اہتمام کیا جائے حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو ضروری وسائل فراہم کرے۔

(جاری ہے)

حکومت آزاد کشمیر میرٹ کی بالا دستی کے لیے ضروری اقدامات کا اہتمام بھی کرے، پبلک سروس کمیشن جیسے اداروں کی تشکیل نو کی جائے اور دیگر اداروں کو بھی بہتر بنا کر عوام کے لیے سہولت فراہم کی جائے ۔قرارداد میں کہاگیا ہے کہ بلدیاتی نظام کی وجہ سے مسائل حل ہوں گے اور عوام کو براہ راست حکومت میں شرکت کا موقع بھی ملے گا ،اور مسائل لوکل بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔