وزیراعظم کے گرین پاکستان وژن کے نتیجہ میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے گرین پاکستان پروگرام کی منظوری

ملک بھر میں شجرکاری کے لئے 3.7 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے، پاکستان کو 100 ارب ڈالر کے گلوبل گرین فنڈ تک رسائی حاصل ہو سکے گی

جمعہ 11 نومبر 2016 14:46

وزیراعظم کے گرین پاکستان وژن کے نتیجہ میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے گرین ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے گرین پاکستان کے وژن کے نتیجہ میں ملک کی تاریخ میں سب سے بڑے گرین پاکستان پروگرام کی منظوری عمل میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اس پروگرام کے تحت شجرکاری کے لئے تمام صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان، وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات اور آزاد جموں کشمیر کو 3.7 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے گزشتہ روز اس منصوبے کی منظوری دی تھی۔ یہ منظوری وزیراعظم کی ہدایات پر دی گئی جس سے پاکستان کو 100 ارب ڈالر کے گلوبل گرین فنڈ تک رسائی بھی حاصل ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :