”یہ کتناسویٹ ہے،خوبصورت اور سادہ انسان“۔کنگ شارخ خان کا چائے والے کوجواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 نومبر 2016 14:17

”یہ کتناسویٹ ہے،خوبصورت اور سادہ انسان“۔کنگ شارخ خان کا چائے والے ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر2016ء):بالی وڈکنگ شارخ خان نے چائے والے ارشدخان کے تاثرات پرجواب دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ”یہ کتنا سویٹ ہے،خوبصورت اور سادہ انسان“۔واضح رہے ارشدخان نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کہ میری شکل ”اداکارشارخ خان“ سے ملتی ہے۔جس پرشارخ خان نے ٹویٹ کردیا۔ارشدخان نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 17بہن بھائی ہیں۔

میں مردان کارہائشی ہوں،مجھے اپنی شہرت پربڑی خوشی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

دوستوں نے بتایا کہ میری تصاویرانٹرنیٹ پردنیابھرمیں پھیل گئی ہیں۔ارشدخان سے جب پوچھا گیا کہ آپ کی شکل کس سے ملتی ہے تو اس بڑے وثوق کے ساتھ جواب دیا کہ میری شکل ”اداکارشارخ خان“ سے ملتی ہے۔چائے والا ارشدخان ایسا خوش نصیب کی بالی وڈکنگ شارخ خان نے بھی ارشدخان کو جواب میں اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ”یہ کتنا سویٹ ہے“۔