نیوز گیٹ سکینڈل کیس کے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کو کالعدم قرار دینے کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ 14 نومبر کو سماعت کریں گے

جمعہ 11 نومبر 2016 14:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے نیوز گیٹ سکینڈل کیس کے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کو کالعدم قرار دینے کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی ،چیف جسٹس سید منصور علی شاہ 14 نومبر کو سماعت کریں گے۔پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اشتیاق اے چودھری ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں جسٹس (ر) عامر رضا خان کی سربراہی میں نیوز گیٹ سکینڈل کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سکیورتی کی خبر لیک کرنے کا معاملہ انتہائی حساس اور قومی سلامتی سے متعلق ہے۔ انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) عامر رضا خان کے شریف خاندان سے تعلقات ہیں اور وہ چیئرمین ہیلتھ کئیر کمیشن ہیں، انکوائری کمیٹی کے سربراہ حکومت کے منظور نظر اور جانبدار ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا تھاکہ جسٹس (ر) عامر رضا خان کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 5 کے برعکس ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ سکیورٹی لیکس کے حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کو غیر آئینی قراردے کر کالعدم قرار دینے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :