ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی کے بعد 100 روزہ ایکشن پلان جاری کردیا

جمعہ 11 نومبر 2016 14:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی کے بعد 100 روزہ ایکشن پلان جاری کردیا، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایکشن پلان احتساب اور واشنگٹن میں تبدیلی لانے کا معاہدہ ہے۔100 روزہ ایکشن پلان کرپشن کو ختم کرنے کیلئے چھ اقدامات سے شرو ع ہو تا ہے۔ جس میں امریکی کارکنوں کی حفاظت، سیکیورٹی اور قانون کی بالادستی جیسے نکات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایکشن پلان میں وائٹ ہاوس حکام کی بیرون ملک حکومتوں کی جانب سیلابنگ کرنے پر تاحیات پابندی۔ بیس لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا۔ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دوبارہ مذاکرات۔ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ سے واپسی، سکریٹری خزانہ کو چین پرکرنسی کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کرنے والا ملک قراردینے کی ہدایت اور صدر باراک اوباما کی جانب سے جاری کیے گئے غیر قانونی احکامات کو منسوخ کرنا شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :