ڈونلڈٹرمپ کا کانگریس کا دورہ ، سینیٹ میں قائد ایوان اوراسپیکر ایوان نمائندگان پال ریان سے ملاقات

ہیلتھ کیئر، بارڈر سیکورٹی اور روزگار کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ، وائٹ ہاوس اور کانگریس مل کر امریکی عوام کے لیے بہترین اقدامات کریں گے،نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ

جمعہ 11 نومبر 2016 14:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ نے کانگریس کا دورہ کیا اور سینیٹ میں قائد ایوان سے ملاقات کی اس موقع پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپیکر ایوان نمائندگان پال ریان سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر، بارڈر سیکورٹی اور روزگار کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاوس اور کانگریس مل کر امریکی عوام کے لیے بہترین اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :