حب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، خود کش حملہ آور زندہ گرفتار، کالعدم تنظیم کے رہنماء ہلاک ، ایف سی، پولیس اور رینجرز نے حصہ لیا

جمعہ 11 نومبر 2016 14:16

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) بلوچستان کے علاقے حب میں سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم کے رہنماء ہلاک ہوگئے جبکہ خود کش حملہ آور کو زندہ گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اطلاعات پر فرنٹیئر کور بلوچستان ، حب پولیس اور رینجرز نے حب میں کالعدم تنظیم کی کمین گاہ پر چھاپہ مارا۔

کارروائی میں کالعدم تنظیم کے رہنماء کو ہلاک جبکہ ایک خودکش حملہ آور کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ۔ موقع سے بھاری تعداد میں گولہ بارود، اسلحہ اور پمفلٹ برآمد کرلیا گیا ، کارروائی میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے حصہ لیا اس طرح تخریب کے ایک بڑی منصوبے کو ناکام بنادیا گیا ۔ واضح رہے کہ ملک بھرکی طرح بلوچستان میں جاری کومبنگ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔