لاہورہائیکورٹ نے دو بچے باپ سے لے کر ماں کی تحویل میں دے دیئے

جمعہ 11 نومبر 2016 14:16

لاہور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء)لاہورہائیکورٹ نے دو بچے باپ سے لے کر ماں کی تحویل میں دے دیئے اور قرار دیا کہ والدین بچوں کے مستقبل کی خاطر اپنی انا اور ضد چھوڑ دیں۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے عابدہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کوبتایا کہ شوہر واجد نے جھگڑے کے بعد بچے چھین لیے اور گھر سے نکال دیا خاتون کے مطابق شوہر بچوں سے ملاقات نہیں کرنے دے رہا لہذا بچوں کی تحویل دلوائی جائے ۔

دوران سماعت عدالتی حکم پرفیصل آباد پولیس نے بچوں کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا ۔ شوہر واجد نے عدالت کوبتایا کہ اس کی بیوی معمولی معمولی باتوں پر جھگڑا کرتی ہے اور بچوں کو خود چھوڑ کر گئی ہے جس پر عدالت نے افسوس کا اظہار کیا کہ جھگڑوں کی وجہ سے بچے والدین کی شفقت سے محروم اور گھر اجڑ رہے ہیں. جسٹس ارم سجاد گل نے دونوں بچے ماں کو دے دیئے اور تلقین کی کہ والدین بچوں کے مستقبل کی خاطر اپنی انا اور ضد چھوڑ دیں۔