لاہور ہائیکورٹ میں احتجاجی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر

جمعہ 11 نومبر 2016 14:16

لاہور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میںاحتجاجی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست مقامی وکیل سید نجف عباس شاہ نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے ایک گروہ نے لاہور کے ہسپتالوں اور سڑکوں کو مفلوج کر دیا،تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ایمرجنسی اور آوٹ ڈور سروسز بند ہیں درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ قانون کے تحت ڈاکٹرز کسی بھی صورت سروسز بند نہیں کر سکتے، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ ایمرجنسی سروس بند ہونے کی وجہ سے اب تک لاہور میں تین ہلاکتیں ہو چکی ہیں، درخواست گذار کے مطابق سڑکوں پر ڈاکٹرز کے احتجاج نے عوام کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہی. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ حکومت کو ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرنے اور آئی جی پولیس پنجاب کوانکے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :