ْامریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت خود امریکہ کے اندر واضح تقسیم کی بنیاد ہے ،ْشاہ محمود قریشی

علاقائی صورتحال میں امریکہ اور اس کی نئی انتظامیہ کا جھکاؤ بھی بھارت کی جانب ہو گا ،ْانٹرویو

جمعہ 11 نومبر 2016 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت خود امریکہ کے اندر واضح تقسیم کی بنیاد ہے۔ایک انٹرویومیں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹرمپ کی جیت سے بیرونی محاذ پر غیریقینی کا تاثر عام ہو رہا ہے جبکہ علاقائی صورتحال میں امریکہ اور اس کی نئی انتظامیہ کا جھکاؤ بھی بھارت کی جانب ہو گا۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی نتائج خلاف توقع ہی نہیں انہوں نے دنیا کو ہلا دیا ہے۔ امریکہ بری طرح پولرائزیشن کا شکار ہوا ہے ان کے اندر کی تقسیم واضح ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک نیو کلیئر پاور کی حیثیت سے ہم امریکہ کو خطہ میں نیوٹرل کر سکتے تھے مگر ہم اس میں ناکام رہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر دنیا میں کہرام مچ جانا چاہیے تھا مگر مضبوط انڈین لابی کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :