ہوشاب ،ْ فرنٹیئر کور اور حساس ادارے کی کارروائی ،ْ کالعدم تنظیم کے آٹھ دہشتگرد گرفتار ،ْ اسلحہ اور تخریبی مواد بر آمد

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل ایف سے ہے ،ْ ترجمان ایف سی

جمعہ 11 نومبر 2016 13:26

ہوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس ادارے نے ہوشاب کے علاقے میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ،ْکارروائی میں مختلف نوعیت کااسلحہ اور تخریبی مواد بھی برآمد کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے کی جانب سے کارروائی ہوشاب کے علاقے تنک بازار میں کی گئی ،ْ کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

کاروائی میں 4 آر پی جی سیون راکٹ، 5 رائفلیں، بارود ،ْ آئی ای ڈیز کے علاوہ 63کلو گرام، حشیش، مختلف فیوز، مواصلاتی آلات اور دیگر تخریبی مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل ایف سے ہے۔

متعلقہ عنوان :