Live Updates

پانا ما معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ،ْ نواز شریف تحقیقات تک عہدے سے الگ ہو جائیں ،ْ عمران خان

ستمبر 2007 کو میں ایئرپورٹ پر موجود تھا ،ْخواجہ آصف ، خواجہ سعد سے پوچھیں 2007 ء میں کہاں تھی 3 ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، پی ٹی آئی واحدجماعت تھی جس نے تحقیقات کی بات کی ،ْانٹرویو

جمعہ 11 نومبر 2016 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی اکثریت نواز شریف سے تنگ ہوآ چکی ہے ،ْ نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں،حکومت نے نیوز لیکس کے معاملے کو دفن کرنے کیلئے ہی کمیٹی بنائی ہے، پاناما لیکس کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں چلاگیا ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ نوازشریف تحقیقات تک عہدے سے الگ ہوجائیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ستمبر 2007 کو میں ایئرپورٹ پر موجود تھا ،ْخواجہ آصف ، خواجہ سعد سے پوچھیں 2007 ء میں کہاں تھی عدلیہ بحالی کی تحریک میں (ن )لیگ نہیں ،پی ٹی آئی نکلی تھی، نومبرسے قبل حالات خرابی کی طرف جارہے تھے،ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے ہمیں احتجاج کی اجازت دی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالت کی اجازت کے باوجود حکومت نے کارکنوں پر تشددکیا، عثمان ڈارکا کیس ٹیکنیکل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ آراوزذمہ دار ہیں،ہزاربیلٹس کی تصدیق نہیں ہوسکتی تھی،طاقتورہمیشہ انصاف سے اوپررہتاہے،کمزور اورغریب طبقے کو انصاف نہیں ملتا،22 سیاسی جماعتوں نے کہا کہ 2013 ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، پی ٹی آئی واحدجماعت تھی جس نے تحقیقات کی بات کی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ادارے جب اپنا کام نہیں کرتے توحالات خرابی کی طرف جاتے ہیں،نوازشریف این آر اوسائن کرکے 10 سال کے لئے ملک سے باہر چلے گئے،ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ نیب کے پاس موجود ہیں،ایف آئی اے اور نیب کچھ نہیں کررہے کیونکہ نوازشریف وزیراعظم ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات