حسین نواز عدالت میں لندن فلیٹس کی خرید کیلئے پیسے بارے بتائیں گے ،ْترجمان وزیر اعظم

صرف جسٹس(ر) عامر رضا نے متنازعہ خبر کی انکوائری نہیں کرنی ،ْدوسرے اداروں کے ارکان بھی شامل ہیں ،ْ مصدق ملک

جمعہ 11 نومبر 2016 13:25

حسین نواز عدالت میں لندن فلیٹس کی خرید کیلئے پیسے بارے بتائیں گے ،ْترجمان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ حسین نواز عدالت میں لندن فلیٹس کی خرید کیلئے پیسے بارے بتائیں گے، صرف جسٹس(ر) عامر رضا نے متنازعہ خبر کی انکوائری نہیں کرنی دیگر اداروں کے ارکان بھی شامل ہیں۔ ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ حسین نواز نے کہہ دیا ہے کہ لندن میں ان کی جائیداد ہے اور جب وہ اعتراف کرتے ہیں تو مالک کا کیسے پتہ نہیں چل رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حسین نواز عدالت میں آکر بتائیں گے کہ جائیداد خریدنے کیلئے ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا ہی ۔انہوں نے کہا کہ جسٹس عامر رضا اچھی شہرت رکھتے ہیں،انہوں نے جنرل ضیاء کے دور میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کیا تھا،نیوزگیٹ کے معاملے پر عامر رضا نے انکوائری نہیں کرنی اس معاملے پر انکوائری میں دیگر اداروں کے ارکان بھی شامل ہیں،تمام اداروں نے نیوزگیٹ معاملے کو درست قرار نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :