اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی کی دستاویزات 24 سال بعد اہل خانے کے حوالے کردیئے

جمعہ 11 نومبر 2016 13:25

جنین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) اسرائیلی فوج نے ایک شہید فلسطینی کی دستاویزات اس کی شہادت کے 24 سال کے بعد اس کے اہل خانہ کے حوالے کئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے شہید منیر جرادات کی ذاتی اسناد اور دیگر دستاویزات صہیونی فوج نے اس کی شہادت کے 24سال کے بعد اس کے گھر والوں کے حوالے کئے ہیں۔

شہید کے بھائی انور جرادات نے بتایا کہ صہیونی فوجی انتظامیہ کی طرف سے انہیں ٹیلیفون کے ذریعے اطلاع دی گئی تھی کہ شہید منیر جرادات کی دستاویزات فوج کے پاس ہیں جنہیں وصول کیا جا سکتاہے۔انور جرادات نے کہا کہ 24سال قبل ان کے شہید ہونیوالے بھائی اور اس کے چھوٹے بھائی دونوں کے نام ایک ہی تھی۔ منیر کی شہادت کے ایک سال بعد اس کے دوسرے بھائی کا نام بھی منیر جرادات ہی رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس لئے اہل خانہ کو بھی دونوں بھائیوں کی شناختی دستاویزات میں ناموں کی وجہ سے شبہ ہو رہا تھا۔ انور نے بتایا کہ جب صہیونی فوجیوں نے انہیں بھائی کی دستاویزات فراہم کیں تو ان میں شہید بھائی کی تصویر موجود تھی جس سے اس کی شناخت کی گئی ہے۔یہ دستاویزات اسرائیلی فوج نے اس وقت قبضے میں لے لی تھیں جب 1992ء میں صہیونی فوج نے منیر جرادات کو 19سال کی عمر میں شہید کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :