اسرائیلی فوج کی کارروائی، فلسطینی نوجوان کو حراست میں لے لیا، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

جمعہ 11 نومبر 2016 13:25

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے، جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ زیرحراست فلسطینی شہری کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی پولیس نے گرفتار فلسطینی شہری کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔عبرانی نیوز ویب پورٹل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری کو بیت المقدس کی شعفاط کالونی سے اسرائیلی ریلوے اسٹیشن کے قریب سے حراست میں لیاگیا۔اسرائیلی پولیس نے کہا کہ مشتبہ فلسطینی حملہ آور کو تفتیش کیلئے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :