بھارت میں کرنسی نوٹوں کی اچانک منسوخی کے بعد مندروں میں نوٹوں کی بارش

یہ واضح نہیں ہو پا رہا کہ لوگ کیوں اتنے عطیات دے رہے ہیں، عموماً عطیات دینے کا یہ سیزن نہیں ،پجاری

جمعہ 11 نومبر 2016 13:24

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) بھارت میں پانچ سو اور ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں کی اچانک منسوخی کے بعد مندروں میں نوٹوں کی بارش ہو نے لگی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کئی مندروںمیں غیر معمولی رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ مندروں کے پجاریوں کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں ہو پا رہا ہے کہ لوگ کیوں اتنے عطیات دے رہے ہیں۔ عموماً عطیات دینے کا یہ سیزن نہیں ۔

(جاری ہے)

کرناٹک ریاست کے کئی مندروں میںنامعلوم افراد کی طرف سے عطیات دینے کا اتنا رش اس طرح کبھی پہلے دیکھنے میں نہیں آیا اور خاص کر پانچ سو اور ہزار کے نوٹوں کے عطیات دیئے جا رہے ہیں۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا تھا کہ اصل صورت حال اس وقت واضح ہو گی جب مندروں کے ان عطیات کے باکس کو کھولا جائے گا اور گنتی کی جائے گی۔حکام کے مطابق مندروں میں قبول عطیات پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے، بظاہر مندر وںکے حکام کسی بھی بینک سے رجوع کرکیپرانے نوٹوں کا تبادلہ کرسکتے ہیں لیکن ان مندروں کو ادائیگیاں کرنے والوں کا پتہ لگاناممکن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :