یورپی یونین کا روس پرمزیدپابندیاں عائد کرنے کا اعلان

جمعہ 11 نومبر 2016 13:23

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) یورپی یونین کریمیا کے بحران کے تناظر میں روس پر عائد پابندیوں کی مدت میں توسیع کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین حکام نے بتایا کہ اگر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسکو حکومت سے زیادہ گرمجوشی پر مبنی تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی تو ان پابندیوں کو مزید سخت بنا دیا جائے گا۔ روس پر عائد ان پابندیوں کی مدت دسمبر میں ختم ہو رہی ہے۔ کریمیا پر روسی کنٹرول کے بعد سن 2014 میں یورپی یونین نے یہ پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جن میں ہر چھ ماہ بعد توسیع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :