پاکستان سمیت ایشیا اور افریقہ کے دس ممالک میں بچوں کی سب سے زیادہ اموات

نمونیا سب سے زیادہ ہلاکتوں کی وجہ بنا،30لاکھ بچے اٹھائیس دن کے ہونے سے قبل ہی مارے گئے،رپورٹ

جمعہ 11 نومبر 2016 13:23

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف نے کہاہے کہ گزشتہ برس پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانچ برس سے کم عمر بچوں کی سب سے زیادہ اموات صرف دس ممالک میں ہوئی ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیسف کی ایک تازہ رپورٹ میں کہاگیا کہ گزشتہ برس پانچ برس سے کم عمر کے 60لاکھ بچے ہلاک ہوئے، جن میں ساٹھ فیصد کا تعلق ایشیا اور افریقہ کے دس ممالک سے تھا۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ کے مطابق نمونیا سب سے زیادہ ہلاکتوں کی وجہ بنا۔ ان ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام بھی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، انگولا اور نائجیریا بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ60لاکھ بچوں میں سے نصف اٹھائیس دن کے ہونے سے قبل ہی مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :