بھارت نے جاپان کے ساتھ متنازعہ سول جوہری معاہدے پر بھی دستخط کر دیے

بھارت اور جاپان کے اچھے تعلقات دنیا کے استحکام کا باعث بنیں گے، نریندرامودی کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 11 نومبر 2016 13:23

بھارت نے جاپان کے ساتھ متنازعہ سول جوہری معاہدے پر بھی دستخط کر دیے

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جاپان اور بھارت کے مضبوط تعلقات عالمی سطح اور بالخصوص ایشیا کے استحکام کی ضمانت بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جاپانی میڈیا کے مطابق مودی نے اپنے دورہ جاپان کے دوران جمعہ کوٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اکیسویں صدی کا محور ایشیا ہی ہو گا۔ مودی کے مطابق جاپان اور بھارت کے اچھے تعلقات نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا کے استحکام میں اہم ثابت ہوں گے۔اس سے قبل مودی نے جاپان کے ساتھ متنازعہ سول جوہری معاہدے پر بھی دستخط کر دیے ۔ بھارتی وزیر اعظم نے جاپانی تاجروں پر زور دیا کہ وہ بھارت میں زیادہ سرمایا کاری کریں۔

متعلقہ عنوان :