افغان خاتون شربت گلہ کیس میں روپوش نادرا اہلکار کو بھی گرفتار کرلیا گیا

جمعہ 11 نومبر 2016 13:17

افغان خاتون شربت گلہ کیس میں روپوش نادرا اہلکار کو بھی گرفتار کرلیا ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) افغان خاتون شربت گلہ کیس میں روپوش نادرا اہلکار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے افغان خاتون شربت گلہ کیس میں روپوش ہونے والے نادرا اہلکار کو پشاور سے گرفتار کرلیا ،ْایف آئی اے ذرائع کے مطابق پروسیسنگ آفیسر عماد خان ایف آئی آر درج ہونے کے بعد روپوش ہو گیا تھا ،ْ مقدمے میں نامزد دیگر دو ملزم پلوشہ آفریدی اور محسن پہلے ہی عبوری ضمانت پر ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے عدالت نے افغان خاتون شربت گلہ کو جعلی شناختی کارڈ کیس میں 15روز ہ قید اور 1لاکھ 10ہزار روپے جرمانے کی سزا کے ساتھ ساتھ ڈی پورٹ کرنے کا حکم بھی دیا تھا جس کے بعد انہیں دو روز قبل افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا ۔افغان خاتون شربت گلہ کو جعلی شناختی کارڈ کیس میں ایف آئی اے نے پشاور سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :