مکمل طو رپر صحت مند ہوں ،ْمقدمات کی وجہ سے پاکستان نہیں آ رہا ،ْپرویزمشرف
جمعہ 11 نومبر 2016 13:15
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاہے کہ میں اب مکمل طو رپر صحت مند ہوں ،ْمقدمات کی وجہ سے پاکستان نہیں آ رہا، عدالتیں ٹھیک فیصلہ نہیں کر رہیں ، بھارت سے متعلق حکومتی پالیسی میں بہتری آئی ہے ،ْحکومت کو فوج سے ڈپلومیسی سیکھنی چاہیے ،مجاہدین کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف لڑ رہے ہیں ،ْ دنیا میں ہم تنہائی کا شکار فوج کی وجہ سے نہیں حکومتی پالیسی کی وجہ سے ہو رہے ہیں میں قومی سطح کا لیڈر ہوں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر ) پرویز مشرف نے کہاکہ سیاسی مقدمات کی وجہ سے پاکستان میں نہیں آ رہا، میرے خلاف غیر آئینی اقدامات کئے جا رہے ہیں،عدالتیں غلط فیصلے کر رہی ہیں۔(جاری ہے)
پرویز مشرف نے کہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے مگر کیسز کی وجہ سے واپس نہیں آ رہا۔ انہوں نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ لائن آف کنٹرول پر بھارت پاکستان کو اکسا رہا ہے، ہمیں بھرپور جواب دینا پڑے گا پھر بھارت خود ہی ٹھیک ہو جائے گا،بھارت سے متعلق حکومتی پالیسی میں کچھ بہتری آئی ہے، بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر بات چیت ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج کی وجہ سے نہیں حکومتی پالیسی کی وجہ سے تنہا ہو رہا ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ فوج سے ڈپلومیسی سیکھے ۔ سابق صدر نے کہا کہ میں قومی سطح کا لیڈر ہوں کوئی ایسا شخص نہیں جو ایم کیو ایم کو متحد کر سکے، امریکہ کا صدر کوئی بھی ہو پاکستان کو فرق نہیں پڑتا، 18 ویں ترمیم نے وفاق کو کمزور کیا، صوبے چھوٹے ہونے سے مسائل حل ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.