مسلم لیگ ن کی حکومت نے گلگت بلتستان کا نقشہ مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے،فدا خان فدا

جمعہ 11 نومبر 2016 13:15

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوتے ہی گلگت بلتستان کا نقشہ مکمل طور پر تبدیل ہو چکا ہے تمام علاقوں کی سڑکوں کی مرمت،نئی سڑکوں کی تعمیر کے لئے تیاریاں ،میرٹ کی بحالی اور کرپشن کا خاتمہ مسلم لیگ ن کی بہترین کارکردگی کی مثال ہے ۔

(جاری ہے)

تمام وزراء وزیر اعلی گلگت بلتستان کی قیادت میں آئندہ چند سال میں تمام عوامی مسائل حل کریں گے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ علاقے کی ترقی کے لئے تمام وزراء دن رات کوشاں ہیں انشاء اللہ آئندہ 5سال میں گلگت بلتستان ترقی پذیر علاقوں میں شامل ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تمام پراجیکٹس شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل ہوں گے کوئی اقرباء پروری اور سفارش نہیں ہو گی اور نہ ہی کسی کا حق مارا جائے گا سفارشی کلچر مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے ۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :