جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام سیمینار ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا

جمعہ 11 نومبر 2016 13:00

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) انڈونیشیاء کے دارالحکومت جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کیلئے سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کے انعقاد میں اسلامک اینڈ مڈل ایسٹ ریسرچ سنٹر نے تعاون کیا۔ یہ سیمینار یونیورسٹی آف انڈونیشیاء میں جمعرات کو ہوا جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ ،طلبہ اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار میں اظہار خیال کرنے والوں میں پاکستان کے سفیر محمد عاقل ندیم ، آئی ایم ای آر سی کے چیئرمین ہندرا اور وائس چیئرمین خلیل شامل تھے۔ پاکستانی سفیر نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کا ذکر کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر بارے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدرآمد کرائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حاضرین کو مسئلہ کشمیر کے پس منظر سے آگاہ کیا۔

آئی ایم ا ی آر سی کے چیئرمین نے اپنے خطاب میں انڈونیشیاء کے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد میں ان کی حمایت کریں۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم بارے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی اور شرکاء میں مسئلہ کشمیر کے پس منظر بارے کتابچہ بھی تقسیم کیا گیا۔ سیمینار کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا ۔

متعلقہ عنوان :