جوہری معاہدہ ناکام ہوا تو متبادل آپشنز موجود ہیں، ایران

جمعہ 11 نومبر 2016 12:59

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ''تمام فریق گذشتہ سال طے شدہ جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنی اپنی ذمے داریاں پوری کریں لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ایران کے پاس متبادل آپشنز موجود ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ ایران کے آپشنز یقیناً محدود نہیں ہیں لیکن ہماری امید ،خواہش اور ترجیح یہی ہے کہ جوہری معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔یہ کوئی دوطرفہ معاہدہ نہیں ہے کہ جس کو کوئی ایک فریق یک طرفہ طور پر ختم کردے۔ ان کا اشارہ نومنتخب امریکی صدر کے ماضی قریب کے بیانات کی جانب تھا جن میں انھوں نے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :