سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سرحدیں و ریاستی امور کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا

جمعہ 11 نومبر 2016 12:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سرحدیں و ریاستی امور کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں گیارہ بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ہلال الرحمان کریں گے۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی پر پیدا ہونے والی صورتحال پر وزارت سیفران کے حکام کمیٹی کو بریفنگ دیں گے جبکہ فاٹا میں آبپاشی کے محکمہ کی پانچ سالہ کارکردگی کا جائزہ اورحاصل کئے گئے اہداف پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :