آئی ڈی پیزکی واپسی ، تیسرے مرحلہ میں 5 ہزار خاندان شمالی وزیرستان واپس،چھ ماہ کیلئے مفت خوراک، گرم کمبل اور خیمے دیئے جارہے ہیں

جمعہ 11 نومبر 2016 12:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) آپریشن’’ضرب عضب‘‘ سے متاثر ہونے والے شمالی وزیرستان کے بے گھرافراد کی واپسی کے تیسرے مرحلہ میں پانچ ہزار خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق بے گھر افراد کی واپسی کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد شمالی وزیرستان کے پانچ ہزار خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں، واپس جانے والے بے گھر افراد کو زونگ سم کے ذریعہ25 ہزار روپے جبکہ 10 ہزار روپے کرایہ کی مد میں ادا کئے جارہے ہیں۔ حکام کے مطابق واپس جانے والے بے گھر افراد کو واپسی کے موقع پر چھ ماہ کیلئے مفت خوراک، گرم کمبل اور خیمے دیئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :