آپریشن’’ضرب عضب‘‘ سے متاثر ہونے والے مکانات کے سروے کا عمل جاری ، اب تک 17 ہزار50 گھروں کا سروے مکمل ہوچکا ہے، فاٹا سیکرٹریٹ

جمعہ 11 نومبر 2016 12:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) فاٹا میں آپریشن’’ضرب عضب‘‘ سے متاثر ہونے والے مکانات کے سروے کا عمل جاری ہے ، اب تک 17 ہزار50 گھروں کا سروے مکمل کیا گیا ہے۔ جمعہ کو فاٹا سیکرٹریٹ کے ترجمان محمد علی نے’’اے پی پی‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا میں آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں مکانات کے سروے کا عمل جاری ہے تاکہ بے گھرافراد کے مکانات کو نقصان کا اندازہ لگا کر انہیں معاوضہ ادا کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کے سروے میں 17 ہزار50 گھروں کا سروے کیا گیا ہے جس میں 11 ہزار982 گھرمکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں جبکہ 5ہزار68 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروے میں جنوبی وزیرستان کے 7 ہزار504 گھرمکمل تباہ جبکہ دو ہزار784 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان کے 441 گھروں کو مکمل طور پر تباہ جبکہ ایک ہزار257 گھروں کوجزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اورکزئی کے 816 گھر مکمل طور پرتباہ جبکہ 50 گھروں کوجزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ کرم ایجنسی کے 349 گھر مکمل تباہ جبکہ67 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے اور خیر ایجنسی کے 2872 گھر مکمل طور پرتباہ ہئوے جبکہ910 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کو مکانات کی دوبارہ تعمیر کیلئے معاوضہ جات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھرکے مالک کو چار لاکھ جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے گھر کے مالک کو ایک لاکھ60 ہزار روپے ادا کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :