ڈونلڈ ٹرمپ کا برطانوی وزیر اعظم کو جلد از جلد ملاقات کا پیغام

جمعہ 11 نومبر 2016 12:42

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم سے جتنا جلدی ممکن ہو سکے امریکا آ کر ان کو ملنے کا پیغام دیا ہے۔ڈائوننگ سٹریٹ سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم تھریسا مئے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون پر صدر منتخب ہونے کی مبارکباد سی ہے اس ٹیلی فونک رابطے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے تھریسا مئے کو کہا ہے کہ ان سے جتناجلدی ممکن ہو سکے ان سے ملاقات کے لئے امریکا تشریف لائیں ۔

صدر منتخب ٹرمپ نے انھیں کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان خصوصی تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔ٹرمپ جن کی والدہ کا تعلق سکاٹ لینڈ سے ہے اور ان کے سکاٹ لینڈ میں دو ذاتی گالف کورٹس ہیں نے انھیں بتایا کے وہ برطانیہ کے ساتھ ذاتی اور قریبی تعلقات میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور برطانیہ ان کے ملک اور خود ان کے لئے بہت زیادہ خاص مقام رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا سٹرجن نے ٹرمپ کے الیکشن جیتنے کے بعد اپنے پارلیمانی بیان میں کہا ہے کہ وہ متعصبانہ اور عدم برداشت کے رویوں پر خاموشی اختیار نہیں کر سکتیں،انھوں نے کہا کہ امریکا کے نئے صدر کے ساتھ تعمیری تعلقات سب کے لئے احترام اور برداشت کی اقتدار پر استوار ہوں گے،انھوں نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ صدر ٹرمپ امیدار ٹرمپ سے بہت مختلف ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :