ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 13ارب 52کروڑ 27لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 11 نومبر 2016 12:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 13ارب 52کروڑ 27لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 41ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے مین لائن کی اپ گریڈیشن کیلئے 13کروڑ 70لاکھ ، پورٹ قاسم کیلئے 53کروڑ 46لاکھ ، حویلیاں ڈرائی پورٹ کیلئے 2کروڑ 80لاکھ، ڈرائی پورٹس ٹرمینل پر سہولیات کی فراہمی کیلئے 22کروڑ 48لاکھ ، خانپور ، لودھراں ٹریک کی بحالی کیلئے 72کروڑ ، 800کوچز اور 2000ویگنوں کیلئے 53کروڑ 81لاکھ ، 100ڈی ای لوکوموٹوز کیلئے 75کروڑ ، ریلویز اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے 10کروڑ ، لودھراں ، خانیوال سیکشن کیلئے 73کروڑ ، رولنگ سٹاک اور ٹریک کی بحالی کیلئے 73کروڑ ، خانیوال ، سکھر سیکشن کی بحالی کیلئے 88کروڑ ، سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔