ملک کی ترقی موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، شہبازشریف

وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے لے کر بڑھ رہے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منتخب نمائندوں سے گفتگو

جمعہ 11 نومبر 2016 12:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ ساڑھے تین سال کے دوران منصوبوں میں شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھایا، کوئی بھی ان پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

(جاری ہے)

لاہور میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے بھی آج پاکستان میں ترقی کا برملا اعتراف کر رہے ہیں۔ پاکستان میں تیز رفتار ترقی اورغربت کی شرح میں کمی موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔