وزیراعظم گرین پاکستان پروگرام،شجر کاری کے لئے 3.7 بلین روپے فراہم کئے جائیں گے

جمعہ 11 نومبر 2016 12:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) وزیراعظم میاں نواز شریف کا گرین پاکستان پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے ‘ شجر کاری پروگرام کے لئے 3.7 بلین روپے فراہم کئے جائیں گے‘ یہ رقم چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان‘ فاٹا اور آزاد کشمیر کو فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کی گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے منظوری دی تھی‘ منصوبے کی منظوری وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی ڈبلیو پی نے دی تھی۔ منظوری سے پاکستان کو 100 ارب ڈالر کے گلوبل گرین فنڈ تک رسائی ملے گی۔

متعلقہ عنوان :