گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ان سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ ، صوبائی کابینہ کے ارکان ، سیاسی رہنمائوں،سول اور فوجی حکام کی شرکت

جمعہ 11 نومبر 2016 12:05

گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) سندھ کے نئے گورنر جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق تقریب حلف برداری جمعہ کی صبح گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس سجاد علی شاہ نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے حلف لیا ۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی کابینہ کے ارکان اور سیاسی رہنمائوں،سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ نو منتخب گورنر آج اہم عہدیداران ، سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں اور مزار قائد کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :