سابق گورنر عشرت العباد دبئی چلے گئے

کسی سے کوئی گلہ نہیں ،عوام نے بہت پیار دیا ہے، دعا ہے شہر میں امن اور لوگ خوشحال رہیں،عشرت العباد

جمعہ 11 نومبر 2016 12:05

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) گورنرہاوس سندھ میں 14 سال تک مسند نشیں رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی کے لیے اٴْڑان بھر لی۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاوس سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے اور راستے میں موجود صحافیوں اور پولیس اہلکاروں کو ہاتھ ہلا کر الوداع کیا۔ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں اٴْن کا کہنا تھا کہ عوام نے بہت پیار دیا ہے۔

دعا ہے شہر میں امن اور لوگ خوشحال رہیں۔14 سال تک گورنر کے عہدے پر فائز رہنے والے عشرت العباد خان غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 605 کے ذریعے پاکستان سے کوچ کر گئے۔اس سے پہلے اٴْنہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ مزار قائد پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو ان سے کوئی گلہ ہے یا دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ کہا کہ انہیں کسی سے کوئی گلہ نہیں۔ ان کا دل صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کا مجھ سے دل دکھا ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔ سیاسی جماعتوں، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا صوبے کی سیاسی قیادت اور جماعتوں نے بھرپور ساتھ دیا۔ عشرت العباد خان نے امید ظاہر کی کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ شہر سے دہشت گردوں کو چٴْن چٴْن کر ختم کیا جائے گا۔ روز پہلے صدر ممنون حسین نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو صوبے کا نیا گورنر نامزد کیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :