حب میں سیکیورٹی فورسسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک

دہشتگرد بلوچستان میں خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا،سیکیورٹی ذرائع

جمعہ 11 نومبر 2016 12:05

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) بلوچستان کے شہر حب میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے لاش تحویل میں لے لی ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر حب میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دہشتگرد کی شناخت عارف عرف ثاقب کے نام سے کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد بلوچستان میں خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ ہلاک دہشت گرد نے پاکستان بھر میں متعدد تخریب کاری کی وارداتیں کیں۔ ہلاک دہشتگرد کے مزید ساتھیوں کی تلاش کیلئے سیکیورٹی فورسسز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں باردوی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :