فن لینڈ کے اسکول سسٹم میں انقلابی تبدیلی کا اعلان

نصاب سے کئی مضامین ختم کرنیکا فیصلہ ، فزکس ،حساب، ادب، تاریخ اور جغرافیہ کے مضامین نصاب کا حصہ نہیں ہوں گے، حکام

جمعہ 11 نومبر 2016 12:00

ہیلسنکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) فن لینڈ کے محکمہ تعلیم نے اسکول سسٹم میں انقلابی تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نصاب سے کئی مضامین ختم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فن لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ اب سے فزکس ،حساب، ادب، تاریخ اور جغرافیہ کے مضامین نصاب کا حصہ نہیں ہوں گے، حکام نے بتایا کہ انیسویں صدی کے لیے مفید مضامین اکیسیویں صدی کی ضرورت پوری نہیں کرتے۔فن لینڈحکام کے مطابق تعلیم کے نئے طریقہ کار کا اطلاق 16سال کے طلبہ سے ہوگا۔ہیلسنکی میں 70 فیصد اساتذہ نے نئے طرز تعلیم کی تربیت مکمل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق فن لینڈ میں اساتذہ کی تنخواہیں بھی بڑھائی جائیں گی۔۔