پوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسیوں میں یکسانیت ہی:ماسکو

ولادی اور ڈونلڈ دٹرمپ ونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بتدریج بہتری کی طرف لانے کے اقدامات کریں گے، ترجمان روسی حکومت

جمعہ 11 نومبر 2016 12:00

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) روسی حکومت نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوٹن اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی ایک ہی خطوط پر استوار ہے۔پالیسیوں اور خیالات میں قربت ہی ماسکو اور واشگٹن کے درمیان مضبوط مذاکرات کا ذریعہ بن سکتے ہیں حکومت کے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان روسی حکومت دیمتری بیسکوف نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر ولادی میر پو ٹن کی پالیسیوں میں حیرت انگیز مماثلت ہے۔

دونوں رہ نماؤں کی خارجہ پالیسیاں کافی حد تک یکساں ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ صدر پو ٹن امریکا کے نئے صدر کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بتدریج بہتری کی طرف لانے کے اقدامات کریں گے۔مسٹر بیسکوف کا کہنا تھا کہ یہ بات ہم سب کے لیے باعث حیرت ہے کہ روس کے صدر ولادی میرپو ٹن اور امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں میں حیرت انگیز یکسانیت موجود ہے۔ پالیسیوں اور خیالات میں قربت ہی ماسکو اور واشگنٹن کے درمیان مضبوط مذاکرات کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ ۔ روسی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کافی وقت لگ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :