سکیورٹی اداروں کی کارروائی ،تربت سی8 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و منشیا ت برآمد

جمعہ 11 نومبر 2016 11:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) ایف سی اور حساس اداروں نے تربت سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے تربت کے علاقے ہوشاب میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہیں۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ ان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 4 آر پی جی، 7 راکٹ، 5 رائفل اور آئی ای ڈیز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :