میو ہسپتال انتظامیہ نے احتجاج کرنے والی مزید 33نرسوں کو فارغ کر دیا

جمعہ 11 نومبر 2016 11:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) میو ہسپتال انتظامیہ نے احتجاجی نرسوں کو فارغ کرنے کی منظوری حاصل کر لی ۔ ذرائع کے مطابق میو ہسپتال انتظامیہ ہڑتالیوں کے خلاف ان ایکشن ، مزید 33نرسوں کو فارغ کرنے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ سے منظوری لے لی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایس میو ہسپتال نے احتجاج کرنے والی 33نرسوں کے نام سیکرٹری ہیلتھ کو ارسال کیے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایس میو ہسپتال کی جانب سے بھیجے گئے ناموں پر سیکرٹری ہیلتھ نے منظوری بھی دیدی ہے اور اب ان نرسوں کو کام سے بھی روک دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :