افغانستان میں ممکنہ جنگی جرائم کی چھان بین میں بڑی پیش رفت
2017ء میں لیبیا میں خونریزی، لاقانونیت اور جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی،چیف پراسیکیوٹرآئی سی سی
جمعہ 11 نومبر 2016 11:46
(جاری ہے)
انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کی چیف پراسیکیوٹر نے سکیورٹی کونسل کو بتایا کہ ہندوکش کی ریاست افغانستان میں جنگی جرائم کے ارتکاب سے متعلق ان کے دفتر کی طرف سے ابتدائی تحقیقات میں نئے ’ٹھوس مراحل‘ طے کر لیے گئے ہیں۔اس عدالت کی طرف سے افغانستان میں ممکنہ جنگی جرائم کی چھان بین کے بہت طویل عمل کا انکشاف پہلی بار 2007ء میں کیا گیا تھا۔
اس دوران آئی سی سی کی طرف سے ان تمام ممکنہ جنگی جرائم کی تفتیش کی جا رہی ہے، جو 2003ء سے اب تک وہاں کیے گئے ہیں اور جن میں طالبان عسکریت پسندوں اور افغان حکومتی فورسز کے علاوہ وہ بین الاقوامی مسلح دستے بھی شامل ہیں، جن میں امریکی فوجی بھی شریک تھے۔ساتھ ہی فاتو بنسودا نے عالمی سلامتی کونسل کو یہ بھی بتایا کہ اگلے برس 2017ء میں ان کی ترجیح یہ ہو گی کہ شمالی افریقی ملک لیبیا میں جگہ جگہ نظر آنے والی خونریزی، لاقانونیت اور جرائم کے مرتکب افراد کے سزاؤں سے بچے رہنے کے تناطر میں اس بین الاقوامی عدالت کی طرف سے ممکنہ طور پر وہاں مختلف ملیشیا گروپوں اور جہادیوں کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی بھی چھان بین کی جائے۔بنسودا کے بقول ان کا دفتر اگلے برس لیبیا سے متعلق اپنی موجودہ چھان بین میں توسیع کرتے ہوئے اس امر کا جائزہ بھی لے گا کہ آیا وہاں داعش کے جہادیوں کے مبینہ جرائم کی تفتیش کر کے ان کے خلاف شدید نوعیت کے جرائم کے سلسلے میں عدالتی کارروائی کی جانا چاہیے۔چیف پراسیکیوٹر فاتو بنسودا نے سکیورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ لیبیا میں شدید نوعیت کے جرائم کے ارتکاب کے سلسلے میں نئے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں اور ایسا ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں ہو جائے گا۔بعد ازاں اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں آئی سی سی کی مستغیث اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ وہ اگلے ہفتے ایک ایسی نئی رپورٹ بھی جاری کریں گی، جس میں اس عدالت کی طرف سے مختلف جنگی اور بحران زدہ ملکوں اور علاقوں میں کیے جانے والے شدید نوعیت کے اجتماعی جرائم کی ابتدائی چھان بین سے متعلق جملہ تفصیلات شامل ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.