موصل میں جھڑپیں،52 داعشی جنگجو ہلاک،جنگی امورکا انچارج بھی ماراگیا

عراقی فوج نے داعشی جنگجوؤں کی ایک کمین گاہ پر حملہ کرکے دو فوجی گاڑیاں اور اسلحہ وگولہ بارودبھی تباہ کردیا

جمعہ 11 نومبر 2016 11:46

موصل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) موصل کی مشرقی الانتصار کالونی میں فوج کی کارروائی میں داعش کا جنگی امور کا انچارج ہلاک ہوگیا۔ اس کے علاوہ فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے الزھراء کالونی کا کنٹرول بھی سنھبال لیا ، الزھراء کالونی میں لڑائی کے دورن 30 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ، عراقی فوج نے داعشی جنگجوؤں کی ایک کمین گاہ پر حملہ کرکی22جنگجوؤں کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ الشلالات کے مقام پر دو فوجی گاڑیاں اور اسلحہ وگولہ بارود تباہ کیا ،ادھرعراقی فوج کے ایک سینیر افسر نے کہا ہے کہ فوج اور پولیس جنوبی موصل میں داعش کے زیرقبضہ ہوائی اڈے پرحملے کے لیے پیش قدمی کوتیار ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق عراقی فوج کے میڈیا وار سیل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ موصل کی مشرقی الانتصار کالونی میں فوج کی کارروائی میں داعش کا جنگی امور کا انچارج ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے الزھراء کالونی کا کنٹرول بھی سنھبال لیا ۔عراقی فورسز نینویٰ گورنری او اس کے مرکزی شہر موصل کو داعش سے چھڑانے کے لیے آپریشن کو مزید وسعت دے رہی ہے۔

عراق کے سیکیورٹی ذریعے کا کہنا تھا کہ شہر کے مشرقی حصے میں فوج نے پیش قدمی کرتیہوئے الزھراء کالونی پر قبضہ کرلیا ہے۔ عراقی فوج کے ایک سینیر عہدیدار جنرل عبدالوھاب الساعدی نے بتایا کہ الزھراء کالونی میں لڑائی کے دورن 30 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔سیکیورٹی ذریعے کے مطابق عراقی فوج نے داعشی جنگجوؤں کی ایک کمین گاہ پر حملہ کرکی22جنگجوؤں کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ الشلالات کے مقام پر دو فوجی گاڑیاں اور اسلحہ وگولہ بارود تباہ کیا ۔

جنوبی موصل سے بھی عراقی فوج اور اس کے معاون قبائلی جنگجو نمرود قبیلے میں داخل ہوگئے ۔ یہ شہر داعش کی بدترین دہشت گردی اور تباہی وبربادی کا شکار ہوچکا ہے۔ عراقی فوج کے آپریشنل کمانڈر جنرل عبدالامیر رشید یاراللہ نے عباس رجب قصبے پر عراقی پرچم لہرانے کا دعویٰ کیا ہے۔