امریکا میں احتجاج انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے بیانات کا نتیجہ ہے،دفاعی تجزیہ کار

جمعہ 11 نومبر 2016 11:22

امریکا میں احتجاج انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے بیانات کا نتیجہ ہے،دفاعی ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) رضا محمد خان نے کہا ہے کہ امریکا میں احتجاجی سلسلہ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران بیانات کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں جاری احتجاجی سلسلہ صدر ڈونلڈ کی انتخابی مہم کے دوران میکسیکن، مسلم اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے امریکیوں کے حوالے سے دئیے گئے بیانات کا نتیجہ ہے تاہم ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد دئیے گئے امریکی ترقی اور افہام و تفہیم بارے بیان اور اقتدار سنبھالنے کے بعد دی جانے والی بریفنگز سے صورتحال یکسر تبدیل ہو جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر کو منصب صدارت اور دنیا بھر سے تعلقات کے حوالے سے بریفگ دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان سے امریکا کے تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا محل وقوع کی وجہ سے خطے میں پاکستان کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہے ،امریکا یہ بھی سمجھتا ہے کہ پاکستان کی فوج دنیا کی چھٹی بڑی اور با صلاحیت فوج ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیا ںدی ہیں اورافغانستان میں پاکستان کے مثبت کردار سے ہی قیام امن اور صورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :