جوہری معاہدہ ناکام ہوا تو متبادل آپشنز موجود ہیں،ایران

جمعہ 11 نومبر 2016 11:19

براٹیسلاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تمام فریق گذشتہ سال طے شدہ جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنی اپنی ذمے داریاں پوری کریںتاہم اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ایران کے پاس متبادل آپشنز موجود ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ بیان امریکا میںصدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد جاری کیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے براٹیسلاوا میں اپنے سلواک ہم منصب سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران کے آپشنز یقیناً محدود نہیں ہیں تاہم ہماری امید ،خواہش اور ترجیح یہی ہے کہ جوہری معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :