جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

جمعہ 11 نومبر 2016 11:19

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے خلاف پارلیمان میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جیکب زوما کو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے جبکہ ان کی اپنی پارٹی اے این سی کے کئی حلقے بھی ان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔پارلیمان میںپیش کی گئی تحریک عدم اعتماد میں تاہم 214 اراکین نے اس کو مسترد کر دیا۔ اس تحریک کے حق میں صرف 124 ارکان نے ووٹ دیا۔ صدر جیکب زوما کا کہنا ہے کہ وہ کسی غیر قانونی عمل میں ملوث نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :